(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی بلدیہ، صیہونی مستقل فنڈ’ اور "یہودی ایجنسی” نے القدس میں وسیع وعریض توسیعی منصوبے پر دستخط کیے ہیں۔
صیہونی ریاست کے معروف اخبار "ہاریتز ” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں بڑے پیمانے پر یہودی آبادکاری کے توسیع پسندانہ منصوبوں کی منظوری دی گی ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ منصوبہ اس علاقے میں ہوگا جہاں "دی نیشن بلڈنگز” کے نام سے کانفرنس کا مرکز واقع ہے جو مقبوضہ بیت المقدس کے مرکزی دروازے پر واقع ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے پرآنے والی لاگت ایک ارب آٹھ سو ملین شیکل لگائی گئی ہے۔ اس تعمیراتی منصوبے میں پانچ کثیر منزلہ عمارتوں کے علاوہ 9 ہائی رائز بلڈنگز بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ مرکز مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا بن جائے گا۔