• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 29 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس پارلیمنٹیرینز کے کیمپ پر صہیونی حملہ آگ سے کھیلنے کے متراف ہو گا: احمد بحر

جمعرات 08-12-2011
in فلسطین
0
plf ahmed
0
SHARES
0
VIEWS

plf ahmed

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے معروف رہنما احمد بحر کا کہنا ہے کہ القدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اراکین پارلیمان کے احتجاجی کیمپ پر حملے کی اسرائیلی منصوبہ بندی آگ سے کھیلنے کے مترادف ثابت ہوگی۔

 

سوا پانچ سو دنوں سے القدس سے اپنی بے دخلی کے اسرائیلی فیصلے کے خلاف ریڈ کراس کے ہیڈ کوارٹر میں احتجاجی کیمپ لگائے اراکین پارلیمان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے لیے بدھ کے روز جاری اپنے بیان میں فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن احمد بحر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ریڈ کراس کے دفتر میں احتجاجی کیمپ لگانے والے فلسطینی رکن پارلیمان محمد طوطح اور سابق وزیر خالد ابوعرفہ کو اڑتالیس گھنٹے کے اندر اندر کیمپ ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے اس دھمکی کو فلسطینی قوم، ان کی جائیدادوں اور املاک پر حملوں کا ہی تسلسل قرار دیا اور کہا کہ پہلے القدس سے بے دخلی کا نوٹس اور اب احتجاجی کیمپ کو اکھاڑنے کی صہیونی دھمکیاں انسانی حقوق اور عالمی معاہدوں کی کھلی توہین ہے۔
احمد بحر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں اور ان کے مقدس مقامات پر حملوں کا سلسلہ دن بدن تیز ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ، عرب لیگ، اسلامی تعاون کونسل اور ساری عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری مداخلت کر کے اسرائیل کو فلسطینیوں پر مظالم سے باز رکھیں۔
بل ازیں سوا سال قبل القدس سے بے دخلی کا نوٹس وصول کرکے احتجاجی کیمپ لگانے والے رکن پارلیمان محمد طوطح نے بتایا کہ تھا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے ان سے رابطہ کرکے دو یوم کے اندر کیمپ ختم کرنے کا کہا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.