الخلیل (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مغربی کنارے کے جنوب شہر الخلیل میں صیہونی آبادکار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک فلسطینی بچہ زخمی ہو گیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ ا سکول سے گھر واپس آتے ہوئے 6 سالہ عمر السلايمۃ کو صیہونی آبادکار نے تیز رفتار گاڑی سے جان بوجھ کر ٹکر مار دی اور فرار ہوگیا۔
ذرائع نے کہا کہ السلايمۃ کو سر اور چہرے پر درمیانے درجے کے زخم آئے اور اسے علاج کے لیے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گی۔