• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

الخلیل: اسرائیل نے اسکولوں کے بچاس فلسطینی طلبہ گرفتار کر لیے

بدھ 20-03-2013
in فلسطین
0
plf 05 detained-kids 300 0
0
SHARES
0
VIEWS
اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے کے سب سے بڑے شہر الخلیل میں سکول کے طلبہ کی پکڑ دھکڑ مہم شروع کردی ہے، شہر کی اولڈ میونسپلٹی کے اسکولوں کے پچاس سے زائد طلبہ کو حراست میں لے لیا گیا۔
 
مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے مختلف اسکولوں کی جانب جانے والی مرکزی شاہراہ پر اچانک ایک چیک پوسٹ قائم کی اور اسکولوں کو جانے والے طلبہ کو پکڑنا شروع کردیا۔ طارق بن زیاد اسکول، الخلیل پرائمری اسکول اور اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والی ایجنسی کے اسکولوں کے طلبہ کو گرفتار کیا گیا۔ پکڑے گئے طلبہ میں ابتدائی اور ثانوی کلاسوں کے طلبہ شامل ہیں۔
 
عینی شاہدین نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے طلبہ کو قریبی فوجی اڈے کی جانب منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے تاحال کسی کی رہائی ممکن نہ ہوسکی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں تعلیم کے حصول کے لیے جانے والے ان طلبہ کی گرفتاری پر شہر بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.