• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اقوام متحدہ کی فلسطینیوں کے لیے 35 کروڑ ڈالر جمع کرنے کی اپیل

بدھ 19-12-2018
in خاص خبریں, فلسطین
0
اقوام متحدہ کی فلسطینیوں کے لیے 35 کروڑ ڈالر جمع کرنے کی اپیل
0
SHARES
0
VIEWS

بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ اور فلسطینی اتھارٹی نے پیر کے روز ایک اپیل میں 35 کروڑ ڈالر جمع کرنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ آئندہ سال فلسطینیوں کو امدادی سامان فراہم کیا جا سکے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سال 2019 کے لیے 203 منصوبوں کا تعین کیا گیا ہے جن پر 88 مختلف جماعتیں عمل درآمد کریں گی۔ ان میں اقوام متحدہ کی ایجنسیاں اور غیر سرکاری تنظیمیں شامل ہیں۔

غزہ پٹی، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ کار جیمی مک گولڈریک کے مطابق امدادی منصوبے میں اولین ترجیح اُن 14 لاکھ فلسطینیوں کو دی گئی ہے جن میں اکثریت غذا، طبی دیکھ بھال، پانی اور صحت عامہ کے وسائل کی ضرورت مند ہے۔

امریکا نے گزشتہ پورے برس فلسطینیوں کے لیے اپنی فنڈنگ کو کم کر دیا تھا۔ اس فنڈنگ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی اونروا کو دی جانے والی رقم بھی شامل ہے۔ یہ ایجنسی پچاس لاکھ پناہ گزینوں کے لیے خدمات پیش کرتی ہے۔

امریکا نے 2018 میں اونروا کے لیے 36.5 کروڑ ڈالر پیش کرنے کا ارادہ کیا تھا تاہم اس نے 6 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط ادا کرنے کے بعد اگست میں یہ اعلان کر دیا کہ وہ مزید عطیات فراہم نہیں کرے گا۔

اس اقدام کو فلسطینی قیادت پر دباؤ کا ذریعہ قرار دیا جا رہا ہے تا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات میں شریک ہو جائے۔

سال 2019 کے منصوبے کے ضمن میں مجموعی رقم کا تقریبا 77% حصہ غزہ پٹی کو جائے گا کیوں کہ گنجان آباد ساحلی پٹی کو ’’افسوس ناک انسانی صورت حال ‘‘ کا سامنا ہے۔

Tags: اقوام متحدہامدادیامریکااونروابیت المقدسپناہ گزینوںصحت عامہعطیاتغزہفلسطینفلسطینی اتھارٹیفنڈنگگنجان آباد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.