(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ماہرین نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے مکانات اور جائیدادوں کے انہدام کے دہشتگردانہ اقدام کو فوری طور پر روکیں۔
اقوام متحدہ کے مندوب برائے مشرقی وسطیٰ مائیکل لنک اور اور اقوام متحدہ کے خصوصی ہائی کمشنر برائے ہاؤسنگ امور بالا کرشنن راج گوپال نے فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہدام کی دہشتگردانہ کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کی تعمیل کرتے ہوئے فلسطینی آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مائیکل لنک نے ایک بیان میں کہا کہ سنہ 1967 ء کے بعد سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال کافی خراب ہوئی ہے اور اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کی مہم مزید تیز کرتے ہوئے فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔
انسانی حقوق کے مندوبین مائیکل لنک نے مقبوضہ مغربی کنارے کے صحرا النقب میں فلسطینی شہریوں کے مکانات اور جائیدادوں کے قبضے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ کے آغاز میں مغربی کنارے میں شمالی وادی اردن میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی غیرمنقولہ جائیدادوں کو ضبط اور مسمار کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
ماہرین نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی منصوبہ بندی کا نظام امتیازی سلوک اور پابندیوں میں اضافے پرقائم ہے۔