(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں انسانی امداد گزشتہ 66 دنوں سے معطل ہے، جس سے 65,000 سے 75,000 فلسطینی بنیادی ضروریات جیسے خوراک، پانی، بجلی اور صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور (OCHA) کے مطابق، اسرائیل نے بیت لاہیا، بیت حنون، اور جبالیہ کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کی وجہ سے وہاں رہنے والے فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی روک دی گئی ہے۔ تنظیم نے بتایا کہ بیت لاہیا کے تین اسکولوں سے تقریباً 5500 افراد بے گھر ہو کر غزہ شہر منتقل ہوئے ہیں۔ خوراک کے بحران پر روشنی ڈالتے ہوئے، OCHA نے کہا کہ پوری غزہ پٹی میں اقوام متحدہ کے تعاون سے چلنے والی صرف چار بیکریاں فعال ہیں، جو تمام غزہ شہر میں واقع ہیں۔