ایک اسرائیلی فوجی کے بدلے ایک ہزار سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کل ہو گا ، جس سے ایک روز قبل حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی سربراہی میں وفد رہا ہونے والے 477 اسیران کے استقبال کے لیے قاھرہ پہنچ گیا۔
حماس کے باخبر ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کو بتایا کہ حماس کا وفد پیر کے روز قاھرہ جا رہا ہے جہاں پر صہیونی عقوبت خانوں سے رہا ہو کر پہنچنے والے قیدیوں کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔
بہ قول منگل کی صبح لگ بھگ گیارہ بجے قیدیوں کی رہائی کےپہلے مرحلے پر عمل درآمد ہو گا۔ صہیونی ذرائع کے مطابق معاہدے پر عمل درآمد کے لیے صہیونی انتظامیہ کل صبح چھ بجے سے ہی متحرک ہو جائے گی۔