فلسطینی حکومت کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اردنی سینٹ کے چیئرمین طاہر المصری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ فلسطینی رہ نما نے اردن کی حکومت اور عوام کا مسئلہ فلسطینی کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اسماعیل ہنیہ نے اردنی سینٹ کے چیئرمین کو انہیں اپنا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ٹیلفونک رابطے میں دو رہنماوں نے موجودہ حالات اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب ہنیہ نے اردن میں فلسطینی شہریوں کو اردنی شہریت دیئے بغیر ان کی شناخت برقرار رکھنے کی خاطر کئے جانے والے اقدامات پر اردن حکومت کے کردار کو سراہا۔
دو ہفتے قبل اسماعیل ہنیہ کے اردن کے نئے وزیر اعظم عون الخصاونہ سے بھی ٹیلی فون پر بات کی۔ انہوں نے جناب عون کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس بات کا خصوصیت سے ذکر کیا کہ ان کا وزیر اعظم کے عہدے پر تقرر دراصل اردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ الثانی کا ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے فلسطینی حکومت اور عوام کی جانب سے عون الخصاونہ کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔