فلسطین کے آئینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے ’’اتحاد علماء المسلمین‘‘ کے جنرل سیکرٹری علامہ یوسف قرضاوی کو مقبوضہ بیت المقدس کو لاحق خطرات کے متعلق آگاہ کیا-
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے علامہ یوسف قرضاوی کو فون کیا اور انہیں بیت المقدس کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا- انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کو یہودیانے کی پالیسی جاری ہے- فلسطینیوں کے گھروں کو گرایا جا رہا ہے- مسجد اقصی کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے- فلسطینی وزیر اعظم نے علامہ یوسف قرضاوی کو اسرائیلی ناکہ بندی کا شکار غزہ کے شہریوں کے حالات کے متعلق بھی بتایا-