• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسماعیل ھنیہ کا استقبال نہ کر کے مصری وزیر اعظم نے بڑی سیاسی غلطی کی: مصری دانشور

منگل 10-01-2012
in فلسطین
0
plf misr_prime_minister
0
SHARES
0
VIEWS

plf misr_prime_minister

مصر کی قاھرہ یونیورسٹی میں سیاسیات کے معروف استاد اورہر دلعزیز سماجی شخصیت ڈاکٹر حسن نافعہ نے اسماعیل ھنیہ کے قاھرہ ائیر پورٹ پر پرتپاک استقبال کے موقع پر مصری وزیر اعظم کمال جنزوری کی عدم شرکت کو ان کی بڑی سیاسی غلطی قرار دیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جنزوری کا فلسطینی وزیر اعظم کا استقبال نہ کرنا عوامی امنگوں اور خواہشات کے برخلاف تھا کیونکہ مصری قوم فلسطین کے ساتھ بھرپور اظہار یک جہتی کا اعلان کر چکی ہے۔
مصری ممتاز دانشور ڈاکٹر نافعہ نے یہ باتیں ’’مرکزاطلاعات فلسطین‘‘ کے ساتھ اپنی خصوصی گفتگو میں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوڈان،ترکی اور تیونس جیسے ممالک میں اسماعیل ھنیہ کے والہانہ استقبال نے مصری وزیر اعظم جنزوری کی غلطی کو مزید واضح کر دیا ہے۔
ڈاکٹر نافعہ کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعظم بھی گزشتہ صدر حسنی مبارک کی حکومت کی طرح سوچ رہے ہیں جب تن تنہا حسنی مبارک تمام فیصلے کرتا تھا۔
ڈاکٹر نافعہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی وزیر اعظم نے اپنی برخاستگی کے امکانات کے باوجود عرب اور اسلامی ممالک کے اپنے دورے کا مقصد غزہ محاصرے کا خاتمہ اور اس کی تعمیر نو قرار دیا ہے جس سے ان کی بے انتہا حب الوطنی کا پتہ چلتا ہے۔
مصری سیاسی امور کے تجزیہ کار کہنا تھا کہ فلسطینی وزیراعظم کی جانب سے عرب انقلابات سے متاثر ممالک کے دورے کا مقصد ان اقوام سے رابطہ کرنا تھا جو استبدادی نظاموں کی وجہ سے مسئلہ فلسطین کی کھل کر حمایت کرنے سے گریز کرتی رہی ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.