فلسطینی اسیران سوسائٹی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جیل سروس نے ریمنڈ جیل سے العلا جیل میں منتقل کئے جانے والے اسلامی جہاد کے اسیران کے خلاف تادیبی اقدامات اٹھانا شروع کردئیے ہیں۔
ان سزائوں میں فلسطینی اسیران کو 21 دنوں کے لئے قید تنہائی اور ہر اسیر پر تقریبا 114 ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
اسی تناظر میں اسرائیلی جیل کے محافظوں نے ریمنڈ جیل کے سیکشن 3 پر دھاوا بول دیا اور اسلامی جہاد کے اسیران سے اظہار یکجہتی کرنے والے اسیران کو سزا کے طور پر ان کے کمروں سے باہر جانے سے روک دیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین