(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ گزشتہ ہفتے ہونا تھا لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس کو مؤخر کردیا گیا تھا ، تاہم اسرائیلی حکام کا سوڈان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔
صیہونی ریاست کے ملٹری ریڈیونے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کا ایک سرکاری وفد جلد ہی سوڈان کے سرکاری دورے پر خرطوم روانہ ہوگاجس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات معمول پرلانے کے اعلان کے بعد دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔
فوجی ریڈیو کی رپورٹ پر صیہونی ریاست کے سرکاری عہدیداروں یا حکومت کی طرف سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ گذشتہ ہفتے ہونا تھا لیکن بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس کو مؤخرکردیا گیا تھا
اہم لاجسٹک وجوہات کی بنا پراسے موخر کیا گیا ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل ‘ایم کے این’ کے مطابق خرطوم کی جانب سے تل ابیب کے ساتھ تعلقات استوار رکنے کے بعد اسرائیل کا سوڈان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔