(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ رات اس کے 11 اہلکار ایک حادثاتی دھماکے میں زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکہ جنوب مقبوضہ فلسطین میں واقع فوجی انجینئرنگ کور کے ایک تربیتی اڈے پر پیش آیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق، دھماکہ اس وقت ہوا جب تربیت کے دوران دھماکہ خیز مواد کا مظاہرہ کیا جا رہا تھا۔ اس واقعے کی مزید تفصیلات کے لیے فوجی پولیس نے تحقیقات شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
اس سے قبل، صیہونی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ غزہ کی پٹی میں ایک دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے دو صیہونی فوجی ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے تھے۔
یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آ رہے ہیں جب غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کے خلاف فلسطینی مزاحمت مزید مضبوط ہو رہی ہے، اور خطے میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔