(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) گذشتہ چند دنوں میں فلسطینی اتھارٹی نے بین الاقوامی شہرت یافتہ قطری ٹی وی چینل ‘الجزیرہ’ کی فلسطین میں نشریات عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔
‘الجزیرہ’ فلسطینی مزاحمت اور اسرائیلی بمباری کے بارے میں سب سے زیادہ کوریج دینے والا چینل ہے، جس کے صحافی کئی بار اسرائیلی بمباری کا شکار ہو چکے ہیں۔ فلسطینی خبر رساں ادارے ‘وفا’ کے مطابق، اس فیصلے کا مقصد اشتعال انگیز مواد کی روک تھام کرنا اور مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوانوں کی سیکیورٹی فورس کے ہاتھوں ہلاکتوں سے متعلق خبریں نشر کرنے والے مواد کو دبانا تھا، جنہیں ‘الجزیرہ’ نے نمایاں طور پر کوریج دی تھی۔