(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ تنازعہ فلسطین کے ایک حتمی دو ریاستی حل پر اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل "صرف فوجی طریقے سے” امن قائم نہیں کر سکتا۔
یورپی یونین میں وزرائے خارجہ اجلاس میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر خارجہ مسئلہ فلسطین کے احمقانہ حل پیش کرنے پر شریک وزرائے خارجہ کی تنقید کا نشانہ بن گئے ۔
اجلا میں اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے مسئلہ فلسطین کا حل پیش کرتے ہوئے فلسطینیوں کو بحیرہ میں روم میں ایک جزیرےپر آبادکرنے کی پیش کش کی جس کے بعد اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ نے تجویز پر برہمی کا اظہار کیا ۔
فلسطینی وزیر خارجہ نے کہاکہ جزیرہ بنانے کی پیشکش کرنے والے خود جاکر جزیرے میں بس جائیں، ہم اپنی سر زمین سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل نے زتنازعہ فلسطین کے ایک حتمی دو ریاستی حل پر اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل "صرف فوجی طریقے سے” امن قائم نہیں کر سکتا۔
ان کا یہ بیان اعلیٰ اسرائیلی اور فلسطینی سفارت کاروں کے ساتھ پیر کو برسلز میں طے شدہ بات چیت سے قبل سامنے آیا ہے۔