مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر صیہونی آباد کاروں کے لیے 13 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ٹی وی چینل ’’ریشت کے اے این‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام جلد ہی الشیخ جراح سے فلسطینیوں کو نکال کر ان کی جگہ صیہونی آباد کاروں کو بسانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کاری کے اس منصوبے کے پیچھے ایک صیہونی کاروباری شخصیت کا ہاتھ ہے جو القدس میں صیہونیوں کو بسانے اور فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے لیے سرگرم ہے۔