(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزیراعظم نے کہا ہے کہ سوڈان نے قابض صیہونی ریاست کے دوستوں میں کھڑے کوکر فلسطینی قوم کے دشمنوں کا ساتھ دیا اور فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ میں فلسطینی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے برادر ملک سوڈان کی جانب سے اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر سخت غم و غصے کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ برادر ملک سوڈان نے قابض صیہونی ریاست کو بطورریاست تسلیم کرکےفلسطینی قوم کے دشمنوں کا ساتھ دےدیا ، ہمارے عرب اور مسلمان برادر ملک جس گڑھے میں گذشتہ ایک صدی نہیں گرے وہ اس اب اس میں گر رہے ہیں۔
فلسطینی وزیراعظم نے کہا کہ سوڈان کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اقدام فلسطینی قوم کے لیے المناک ہےسوڈان نے فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے
انھوں نے کہا کہ خطے میں امن کی کلید مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ہے، فلسطینیوں کے مستقبل کا فیصلہ صرف فلسطینی قوم کرے گی دنیا کی کوئی دوسری طاقت یا ملک فلسطینیوں کے مستقبل کے مقدر کا فیصلہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتی ۔