• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کی شمولیت، الجزائر عالمی پارلیمانی کمیٹی کی صدارت سے دستبردار

یہ فیصلہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے الجزائر کے پختہ موقف اور قابض ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کےخلاف الجزائرکےاصول کی عکاسی کرتا ہے۔

منگل 02-05-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیل کی شمولیت، الجزائر عالمی پارلیمانی کمیٹی کی صدارت سے دستبردار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) الجزائر نے عالمی پارلیمانی کمیٹی میں اسرائیل کی شرکت کے باعث  بین الاقوامی پارلیمنٹ کی "انسداد دہشت گردی کمیٹی” کی صدارت سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق  الجزائر کی پارلیمنٹ نے سرکاری ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ الجزائر بحرین کے دارالحکومت منامہ میں منعقد ہ ہونے والی بین الاقوامی پارلیمنٹ کی 146ویں "انسداد دہشت گردی کمیٹی” کے اجلاس سے غیر قانونی صہیونی ریاست  کو رکنیت دیے جانے کے خلاف احتجاجی طورپر دستبرداری کا اعلان کرتی ہے۔

بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ یہ فیصلہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے الجزائر کے پختہ موقف اور قابض ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کےخلاف الجزائرکےاصول کی عکاسی کرتا ہے۔

فلسطینی قانون ساز کونسل نے  الجزائر کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ کونسل کے نائب اسپیکر "منذر بودن” کی بین الاقوامی پارلیمنٹ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی سربراہی سے دستبرداری کو سرہا۔ کیونکہ اس کی رکنیت میں اسرائیلی قابض ریاست  کا انتخاب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ الجزائر کی قومی عوامی اسمبلی نے نشاندہی کی کہ الجزائر کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیے جانے کے بعد، "مذکورہ بالا باڈی کے نئے اراکین کو جنرل اسمبلی نے منظور کیا، جن میں مملکت سعودی عرب، سلطنت عمان، میکسیکو، ایران، بھارت ، سویڈن، اور اسرائیل کی نمائندگی دی  گئی تھی۔۔”

Tags: اسرائیلیالجزائربین الاقوامی پارلیمنٹسوڈانصہیونیمنذر بودن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.