مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی ریاست کی القدس میں قائم بلدیہ نے شہر میں سڑک کی تعمیر اور ابودیس کی جامعہ القدس کے گراؤنڈ کی آڑ میں وسیع اراضی پرقبضے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی بلدیہ ’’معالیہ ادومیم‘‘ صیہونی کالونی کی توسیع کی خاطر فلسطینیوں کی تاریخی اور قیمتی اراضی پرقبضے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
مشرق بیت المقدس میں دفاع اراضی کمیٹی کے چیئرمین بسام بحر نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ اسرائیلی ریاست نے جنوب مشرق القدس میں خلہ عبد کے مقام پر 1000 دونم اراضی پر قبضے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اسرائیلی ریاست اس جگہ پرموجود زیتون کے باغات کو کاٹنے کی بھی تیاری کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اراضی پر قبضے کا اصل مقصد کیدار اور معالیہ ادومیم صیہونی کالونیوں کو مزید وسعت دینا ہے۔