• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 30 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری 

یہ کونسل ہمیشہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تحفظ فراہم کرتی رہی ہے، جس سے انہیں احتساب سے بچنے کا موقع ملا

جمعرات 06-02-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیل کی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری 
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر خارجہ جدعون ساعر نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبردار ہو رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کونسل "یہود دشمنی کو فروغ دے رہی ہے” اور انسانی حقوق کے تحفظ کے بجائے اسرائیل کو بدنام کر رہی ہے۔

ساعر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر ایک پوسٹ میں کہا:”یہ کونسل ہمیشہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تحفظ فراہم کرتی رہی ہے، جس سے انہیں احتساب سے بچنے کا موقع ملا، جبکہ یہ مشرق وسطیٰ کی واحد جمہوریت (اسرائیل) کو بدنام کرنے پر جنون کی حد تک توجہ مرکوز رکھتی ہے۔”

"اسرائیل کے خلاف جانبداری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے”

ساعر نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل پر حملے کرنے اور "یہود دشمنی کو فروغ دینے” میں زیادہ دلچسپی لی، بجائے اس کے کہ وہ واقعی انسانی حقوق کا دفاع کرے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے خلاف امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔

ان کے مطابق، "یہ واحد ملک ہے جس کے لیے انسانی حقوق کونسل کے ایجنڈے میں ایک علیحدہ شق مختص کی گئی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف 100 سے زائد مذمتی قراردادیں منظور کی گئی ہیں، جو کہ انسانی حقوق کونسل کی جانب سے جاری کردہ تمام قراردادوں کا 20 فیصد سے زیادہ بنتی ہیں۔

ساعر نے شکایت کی کہ "یہ تعداد ایران، کیوبا، شمالی کوریا اور وینزویلا کے خلاف منظور کی گئی قراردادوں سے بھی زیادہ ہے۔” انہوں نے اصرار کیا کہ "اسرائیل اب مزید اس امتیازی سلوک کو برداشت نہیں کرے گا۔”

امریکا کی پیروی میں اسرائیل کا فیصلہ

اسرائیل کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے انخلا کے فیصلے پر دستخط کر دیے۔ ٹرمپ نے اس کونسل کو "یہود دشمن” قرار دیا۔

غزہ میں نسل کشی کے خدشات پر اقوام متحدہ کی وارننگ

اسرائیلی اعلان کے وقت اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ غزہ میں کسی بھی ممکنہ "نسلی تطہیر” سے گریز کیا جائے۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے اور وہاں کے عوام کو جبری طور پر بے دخل کرنے سے متعلق متنازعہ بیانات دیے تھے۔

Tags: اسرائیلیاقوام متحدہصیہونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.