(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں کو تلاش کررہےہیں،نشانہ بنانے میں دیر نہیں کریں گے۔
انصار اللہ (یمن) کے سربرا ہ عبدالملک الحوثی نے اپنے ویڈیو پیغام میں عرب ممالک پر غزہ کے مظلوم شہریوں کی مدد نا کرنے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کا شہر غزہ ایک مشترکہ "اسرائیلی”-عرب محاصرے کا شکار ہے۔ پڑوسی ممالک خوراک، ادویات اور انسانی ضروریات کی فراہمی کے لیے سنجیدگی سے کوشش نہیں کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عرب ممالک اسرائیل کے خلاف اقدامات کرنے کی ہمت نہیں رکھتے لیکن ہماری آنکھیں کھلی ہیں، بحیرہ احمر، خاص طور پر باب المندب اور یمنی علاقائی پانیوں سے متصل علاقوں میں کسی بھی اسرائیلی جہاز کی نگرانی اور تلاش کر رہے ہیں ہر محاذ پر اسرائیل کو نشانہ بنانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی اپنے بحری جہازوں پر اپنے جھنڈے نہیں لگاتے لیکن جب ممکن ہو ہم انہیں تلاش کرنے اور نشانہ بنانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔