• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کا مغربی کنارے میں ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی غصب کرنے کا منصوبہ

منگل 10-01-2012
in فلسطین
0
plf thousand_of_agriculture
0
SHARES
0
VIEWS

plf thousand_of_agriculture

اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے زیرکنٹرل مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں فلسطینیوں کی ملکیتی ہزاروں ایکڑ زرعی زمین پر قبضے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

 

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اس علاقے میں گریڈ اسٹیشن قائم کر رہا ہے جس کے لیے یہ زمین قبضے میں لی جا رہی ہے جبکہ فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل یہاں پر یہودی کالونیوں کی توسیع کے لیے ان کی اراضی پر قبضے کے لیے کوشاں ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قلقیلیہ کے مشرق میں عزون میونسپل کونسل کے چیئرمین احمد عمران نےمیڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی حکومت نے شہر کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں قائم یہودی کالونیوں کی توسیع کے لیے فلسطینیوں کی اراضی پرغاصبانے قبضے کا حکم دیا ہے۔ یہ زمین شہر کے شمال میں عتلہ، عزون، کفرثلث، کفرلاقف، جنصافوط اور دیگر علاقوں میں سے قبضے میں لی جائے گی، جس کے بعد یہ علاقے باہم تقسیم ہو کر رہ جائیں گے۔
فلسطینی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس علاقے میں ایک گریڈ اسٹیشن بنانا چاہتا ہے جو شمالی فلسطین کے شہروں تک پھیلا ہو گا۔ نیز یہ گریڈ اسٹیشن مقامی نہیں بلکہ علاقائی ہو گا۔ مختلف دیگر ممالک کی جانب سے حاصل ہونے والی بجلی اس پاور اسٹیشن لائی جائ ےگی جہاں سے مقبوضہ فلسطین کے دیگر شہروں میں تقسیم کی جائے گی۔
احمد عمران کا کہنا تھا کہ شمالی اور جنوبی قلقیلیہ میں لگائے جانے والے بجلی کا ایک کھنبا نصف ایکڑ پر علاقے پر تاروں کو پھیلائے گا۔ اس طرح سیکڑوں بڑے بڑے پول نصب کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کا ایک اور خفیہ اور غیراعلانیہ منصوبہ بھی زیرغور ہے۔ اس منصوبے کے تحت مغربی کنارے میں تعمیر کی گئی تمام یہودی کالونیوں کےآس پاس کی زمینوں کو فلسطینیوں سے چھین کر انہیں یہودی بستیوں کی ضم کیا جائے گا۔ان میں بہت بڑی مقدار زرعی اراضی کی ہے جو فلسطینیوں کی معاش کا واحد ذریعہ ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.