• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کا فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ

بدھ 25-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1484
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے فوج کی دہشت گردی کےنتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے قبضےمیں رکھے گئے جسد خاکی ان کے ورثاء کےحوالے نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی شہداء کے ورثاء جسد خاکی کی تدفین کو اسرائیل کے خلاف عوامی اجتماعات، ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں میں تبدیل کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے خلاف عوامی جذبات بھڑکانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس لیے حکومت نے شہادت کے بعد قبضے میں لیے گئے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ داخلی سلامتی کے وزیر نے گذشتہ روز بیت المقدس میں سپرد خاک کیے گئے چار فلسطینیوں کی نماز جنازہ کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھی ہیں جن میں پولیس کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو جنازے کے جلوسوں میں شامل کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے شہداء کےورثاء کو ہدایت کی تھی کہ وہ جنازے میں چالیس سے زاید افراد کو جمع نہیں کرسکتے مگر اس کےباوجود ہزاروں فلسطینی شہداء کے جنازوں کے جلوسوں میں شامل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی سپریم کورٹ نے حال ہی میں فوج کو ہدایت کی تھی کہ وہ قبضے میں رکھے گئے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی بہ تدریج ان کے ورثاء کے حوالے کریں تاکہ ان کی اسلامی طریقے کے مطابق تدفین کی جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی فوج نے دسیوں فلسطینی شہداء کے جسد خاکی قبضے میں لے لیے تھے۔ ان میں نو شہداء کے جسد خاکی ابھی تک اسرائیلی فوج کی تحویل میں ہیں۔ ان میں 21 سالہ عبدالفتاح الشریف، اور 20 سالہ عبدالحمید ابو سرور کا تعلق غرب اردن سے ہے جب کہ بیت المقدس کے شہداء میں ثائر ابو غزالہ،21 سالہ عبدالمحسن حسونہ،22 سالہ بہاء علیان،20 سالہ محمد ابو خلف،21 سالہ محمد الکالوتی،19 سالہ عبدالملک بو خروب اور 17 سالہ سوسن منصور شامل ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل کا فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.