قابض اسرائیلی حکام نے الخلیل میں یطا قصبے کے مشرق میں فلسطینی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والے سولر سیلز اتارنے کا حکم دے دیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض سول حکام نے یطہ کے نزدیک ام الخروبہ کے علاقے کے رہائشیوں کو جمعہ کے روز نوٹس بھجوا دئیے کہ جن سولر پینلز سے وہ بجلی حاصل کرتے ہیں ان کو ضبط کرلیا جائے گا۔
شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنے کا یہ سلسلہ یورپی یونین کے تعاون سے متعدد سال پہلے شروع کیا گیا تھا جس کے تحت 15 فلسطینی گھروں کو بجلی فراہم کی جاتی تھی۔
الخلیل کے جنوب میں کام کرنے والی معروف اور قومی کمیٹیوں کے معاون راتب الجبور نے بتایا ہے کہ یہ نوٹس سولر پینلز پر بھی چپکائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قابض حکام کا یہ قدم علاقے کے بدووں اور چرواہوں کو دھمکانے کے لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ وہ اپنی زمینیں چھوڑ دیں اور ان پر قبضہ کیا جاسکے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین