(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ ، پورپی یونین اور دیگر عالمی اداروں کی جانب سے صیہونی ریاست کی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کے باجود اسرائیل غیرقانونی بستیوں کی تعمیر میں مصروف ہے۔
صیہونی ریاست کے ٹی وی چینل 11 نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لیے چار میگا منصوبوں کی منظوری دی ہے، اس کے علاوہ صہیونی حکومت شمالی بیت المقدس غیر قانونی صیہونی بستی عطروت میں صیہونی آبادکاروں کیلئے مزید 9 ہزار گھروں کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کالونی کی توسیع کے لیے قلندیہ چیک پوسٹ کی 6 سو دونم کی اراضی کو بھی کالونی میں ضم کیا جائے گا۔