(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے پالیسی بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اسپیکراسد قیصرکی صدارت میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتےہوئےصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی داخلی، خارجی صورتحال، معاشی اور عالمی وبا کورونا وائرس سمیت دیگر اہم امور پراپنے خطاب میں گفتگو کی۔
متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے تعلقات اور مقبوضہ فلسطین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے پالیسی بیان کا خیر مقدم کرتاہوں وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کا حقوق کی فراہمی تک تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔