(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی ماحولیاتی معیار کی اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ رہورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے اکتوبر 2023 سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اب تک شہر پر 85,000 ٹن سے زائد مقدار میں طن گرائے جاچکے ہیں جس کے نیتجےمیں وسیع پیمانے پر تباہی اور زرعی زمینیں تباہ ہوچکی ہیں۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ "صیہونی فوج کی مسلسل بمباری سے غزہ کی زرعی زمین زہریلے کیمیکلز سے بدترین متاثر ہوئی ہے جو کئی دہائیوں سے زراعت کی راہ میں رکاوٹ بنی رہے گی۔
رپور ٹ میں بتایا گیا ہ کہ غاصب صیہونی ریاست نے اپنی جارحیت میں ہر قسم کے ہتھیاروں کا استعمال کیا جس میں میزائل، خاص طور پر سفید فاسفورس، جس کا استعمال بین الاقوامی قانون کے تحت ممنوع ہے لیکن صیہونی ریاست نے اس کا بھی گزہ میں آزادانہ استعمال کیا۔