فلسطینی اتھارٹی نے پیر کی علی الصباح مغربی کنارے کےمختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تیرہ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ چھ افراد کو الخلیل میں ان کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائیاں کر کے اغوا کیا گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی کی عسکری جیپوں میں سوار صہیونی فوجی اہلکاورں نے الخلیل کے السلام روڈ کے علاقے میں ایک آپریش کیا اور یوسف داؤڈ الزغیر نامی اکیس سالہ شہری کے ساتھ ساتھ اکیس سالہ ہی عمران عزام بدر کو گرفتار کر لیا۔ اسی دوران اسرائیلی فوجیوں نے 55 سالہ محمود احمد ابوسنینہ کو بھی حراست میں لے لیا۔
اسی طرح نابلس کے گاؤں سالم میں عبدالکریم اور سعید داؤداشتیہ نامی دو بھائیوں جبکہ جنین کے مغربی علاقے الطیبۃ کا سے محمود احمد محامید،چھبیس سالہ، اور ادھ توفیق ابو مراد، پچیس سالہ، کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب جنین کے مغربی علاقے رمانہ میں فلسطینی نوجوانوں کے مختلف گروہوں کی اسرائیلی فوج کے ساتھ کئی گھنٹے تک جھڑپیں جاری رہیں۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں پر زہریلی گیس کےشیل برسائے۔