مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکومت کی طرف سے سال 2018ء کے دوران فلسطینیوں کی املاک اور مکانات کی مسماری کا سلسلہ اپنے عروج پر رہا۔ اسرائیلی فوج نے سال 2018ء کے دوران جزیرہ نما النقب میں فلسطینیوں کے 2775 مکانات مسمار کیے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیر زراعت ’’اوری ارئیل‘‘ کے مطابق جزیرہ نما النقب میں فلسطینی مکانات کی مسماری بہت بڑی کامیابی ہے۔
اسرائیلی وزیر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سال 2016ء میں جزیرہ نما النقب میں فلسطینیوں کے 2172 مکانات مسمار کیے گئے۔ 2017ء کے دوران 2523 مکانات مسمار کیے گئے جب کہ 2018ء میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری میں 16 فی صد اضافہ ہوا۔
اسرائیلی وزیر نے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے نسل پرستانہ صیہونی حربے کو عرب سرزمین پر قبضے کی جنگ کا حصہ قرار دیا۔