اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔ اتوار کے روز بھی صہیونی اہلکاروں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے مشرقی علاقے ’’سالم گاؤں‘‘ پر حملہ کیا اور حماس کے معروف رہنما عوض اللہ جمیل اشتیہ کو گرفتار کر لیا۔ اشتیہ کو اس سے قبل متعدد بار اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز پابند سلاسل رکھ چکی ہیں۔
اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے اشتیہ کے علاوہ سات دیگر افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ الدھیشہ کیمپ پر دھاوا بول کر اشتیہ کے بیٹے بائیس سالہ مالک کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
سلفیت کے گاؤں حارس سے تین نوجوان تامر عیاد صوف، عمار عبد صوف اور علی یاسین شملاوی اٹھائے گئے تو جنین شہر کے یامون ٹاؤن سے اکیس سالہ عبد اللہ، انکے سترہ سالہ بھائی سلیم اور عمر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین