• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 27 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے تحریک اسلامی کو مقبوضہ فلسطین میں کالعدم قرار دے دیا گیا

منگل 17-11-2015
in فلسطین
0
Rayed Sheikh
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل نے اپنے زیر قبضہ علاقے میں سرگرم جماعت تحریک اسلامی کا کالعدم قرار دیتے ہوئے اس سے وابستہ 16 اداروں پر منگل کے روز پابندی عائد کر دی۔ تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح نے اسرائیلی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

تحریک اسلامی پر پابندی کے اسرائیلی اعلان کے بعد الشیخ رائد صلاح نے ایک بیان میں بتایا کہ جماعت سے وابستہ بعض شخصیات اور کمیٹیاں بھی کالعدم قرار دے دی گئی ہیں۔ اسرائیل کے سیکیورٹی اداروں نے منگل کو نماز فجر کے بعد ام الفحم کے ابن تیمیہ کمپاؤنڈ میں واقع تحریک اسلامی کے دفتر پر چھاپا مارا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘تحریک اسلامی پر پابندی کا فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ تنظیم معصوم اسرائیلی شہریوں کی زندگی کو خطرات سے دوچار کرنے کے لئے خطرناک طریقوں پر اُکساتی ہے۔

شیخ رائد صلاح نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی پولیس نے تحریک سے وابستہ اداروں کی مکمل تلاشی کے بعد وہاں سے متعدد فائلز اور دفتر سامان ضبط کر لیا ہے۔ اسی ہلے میں الشیخ رائد صلاح، ان کے نائب الشیخ کمال خطیب، تحریک اسلامی میں القدس اور الاقصی فائل کے انچارج ڈاکٹر سلیمان احمد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حیفا پولیس اسٹیشن مزید تفیش کے لئے پیش ہوں۔

یاد رہے تحریک اسلامی الشیخ رائد صلاح کی قیادت میں مسجد اقصیٰ کے دفاع کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے اور اس کے سربراہ کو ‘شیخ الاقصیٰ’ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اسرائیل ان پر منافرت پھیلانے اور اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] سے تعلق کا الزام عائد کرتا ہے۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق منگل کے فیصلے کی روشنی میں تحریک اسلامی کے لئے کام کرنے والا کوئی بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے اور اس کالعدم جماعت سے تعلق غیر قانونی شمار ہو گا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل نے تحریک اسلامی کو مقبوضہ فلسطین میں کالعدم قرار دے دیا گیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.