(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ روز کورونا وائرس سے 6 صیہونی ہلاک ہوئے تھے جبکہ 344 نئے مریضوں کی تصدیق کی تئی تھی جس کے بعد متاثر صیہونیوں کی تعداد 9 ہزار 248 ہوگئی تھی۔
اسرائیلی وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں ایک67 سالہ صیہونی خاتون کی حیفا کے رمبام اسپتال میں کورونا کے باعث ہلاکت کی تصدیق کی گئی ، سوروکا اسپتال میں 97 سالہ ، تل ابیب کے ایخیلوف اسپتال میں دو صیہونیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ صہیونی ریاست میں کورونا وائرس کے باعث اب تک کم سے کم 72 افراد ہلاک اور 9 ہزار 404 کے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جن میں 149 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ گزشتہ ہفتے کے دوران 344 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہہ افراد کی تعداد 9 ہزار 248 ہوگئی ۔