• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روک دے:یورپی یونین

جمعرات 26-04-2012
in فلسطین
0
plf cancel
0
SHARES
0
VIEWS

plf cancel

یورپی یونین نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاروی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں تین یہودی کالونیوں میں مکانات کی تعمیرکی آئینی منظوری کا فیصلہ واپس لے۔ یورپی یونین کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں یک طرفہ یہودی بستیوں کی تعمیرات کو "غیرآئینی” قراردیا گیا ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی یونین کی مندوب برائےمشرق وسطیٰ اور ترجمان کھیترین آشٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں مقبوضہ مغربی کنارے کی تین کالونیوں میں جنگی بنیادوں پریہودیوں کے لیے مکانات کی تعمیر کے نئے اسرائیلی اعلان پرگہری تشویش ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل نہ صرف یہ فیصلہ واپس لے بلکہ غیر قانونی ہتھکنڈوں کے استعمال سے سختی سے گریز کرے۔
مسز کیتھرین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عالمی قوانین کی رو سے یہودی بستیوں کی تعمیر یا وہاں پرکسی بھی قسم کی یہودی سرگرمیاں خلاف قانون ہیں۔ اسرائیل کو ان تمام خلاف قانون یہودی بستیوں میں مزید توسیع کے اقدامات روکنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری تنازع کے دو ریاستی حل کی راہ میں سنگین رکاوٹ ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیلی اقدامات سے خطے میں دیرپا امن کی خاطر کی جانے والی مساعی کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بار بار کے انتباہ کے باوجود اسرائیل کا مقبوضہ علاقوں میں یہودی سرگرمیوں کا تسلسل اشتعال انگیز سمجھا جائے گا۔
خیال رہے کہ دو روز پیشتر اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کی تین یہودی کالونیوں میں مزید مکانات کی تعمیر کی منظوری دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسے پہلے سے تعمیر کردہ کالونیوں میںاپنی مرضی کے مطابق تصرف کا حق حاصل ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.