(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سعودی عرب نےعالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے اسلامی مقدسات کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری قبول کرے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے گذشتہ روز جاری ایک بیان میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں تاریخی مسجد ابراہیمی پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے صدر کی جانب سے آبادکاروں کے ہمراہ کئے جانے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے زور دیا کہ یہ کھلی خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کے لیے ایک دشمنانہ اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
سعودی عرب نےعالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے اسلامی مقدسات کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری قبول کرے۔
واضح رہے کہ گذشتہ تین روز قبل اسرائیلی صدر نے غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے ہمراہ تاریخی مسجد ابراہیمی پر دھاوا بولااور یہودی مذہبی رسومات ادا کرتےہوئے مسجد کے تقدس کو پامال کیا۔