(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست نے غزہ میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا،شہید ہونے والوں میں بہت بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے جو سنگین جنگی جرم ہے۔
ناروے کی وزیر انصاف ایمیلی اینگر میہل نے غزہ پر جاری اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے جنگی جرائم کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی ہے۔
وزیر انصاف نے اسرائیلی حملوں میں غزہ کے شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ جنگی جرائم کبھی بھی قابل قبول نہیں ہوتےجو بھی جنگی جرائم کا مرتکب ہو اس کا احتساب ہونا چاہیے، کسی بھی تنازعے کے دوران حملوں میں عام شہریوں کی حفاظت عالمی قوانین کے تحت ضروری ہے اور اس کا تحفظ ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل، غزہ میں جنگی جرائم کی ممکنہ تحقیقات میں تعاون فراہم کریں گے، خونی تنازعے میں شہریوں کا متاثر ہونا غیرانسانی ہےشہریوں پر غیرقانونی حملے جو بھی کرے ناروے اس کی مذمت کرتا ہے۔
نارویجن وزیر انصاف نے صیہونی ریاست اور غزہ کے درمیان جنگ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر جنگ میں بنیادی اصولوں کی پاسداری کروانے کیلئے آگے آنے پر زور دیا۔