• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل تمام اسیران کی قید تنہائی ختم کرنے پر تیار؟

جمعرات 10-05-2012
in فلسطین
0
plf israel_decision
0
SHARES
0
VIEWS

plf israel_decision

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ حکومت جیلوں میں فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال ختم کرانے کے لیے قید تنہائی کے سزا یافتہ تین اسیران کے علاوہ باقی تمام اسیران کی تنہائی کی قید ختم کرنے پر تیار ہو گئی ہے، تاہم ان اطلاعات کی مصدقہ ذرائع سےتصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی میڈیا میں آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کی نمائندہ قیادت اور جیل حکام کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے ہیں۔ یہ مذاکرات "نفحہ” جیل میں ہوئے جن میں فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کی بھوک ہڑتال ختم کرانے کے امور پر غور کیا گیا۔ ذرائع سے مرکزاطلاعات فلسطین کو بھی اطلاع ملی ہے کہ اسرائیلی جیلروں اور فلسطینی اسیران کی قیادت نے پانچ گھنٹے تک نفحہ جیل میں بات چیت کی۔ اس دوران فلسطینی اسیران کےمطالبات تسلیم کرنے کے لیے ابتدائی اقدام کے طور پر تین قید تنہائی کے سزا یافتہ قیدیوں کے علاوہ باقی تمام قید تنہائی کے سزا یافتگان کی سزا ختم کر دی جائے گی اور انہیں دوسرے قیدیوں کے ساتھ شامل کر دیا جائے گا۔ جن تین کی قید تنہائی ختم نہ کرنے کی بات کی گئی ان میں القسام بریگیڈ کے رکن ابراہیم حامد، حسن سلامہ اور عبداللہ البرغوثی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں فلسطینی اسیران کی گذشتہ سترہ اپریل سے جاری بھوک ہڑتال اب چوتھے ہفتے میں داخل ہوچکی ہے۔ کئی اسیران مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث اسپتالوں میں منتقل کیے گئے جہاں ان کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.