• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 30 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل تمام اسیران رہا کر دے ورنہ سب کو بزور رہا کروا لیں گے: ڈاکٹر بحر

پیر 19-12-2011
in فلسطین
0
plf doctor_bahr1
0
SHARES
0
VIEWS

plf doctor_bahr1

فلسطینی ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر کا کہنا ہے کہ تبادلہ اسیران معاہدے کے دوسرے مرحلے میں 550 اسیران کی رہائی کے بعد اب اسرائیل کو چاہیے کہ زیر بقیہ ساڑھے چار ہزار اسیران کو خود ہی رہا کر دے ورنہ انہیں بھی طاقت کے بل بوتے پر رہا کروایا جائے گا۔

 

رفح کراسنگ پر ’’تبادلہ اسیران‘‘ معاہدے کے دوسرے مرحلےمیں رہا ہوکر غزہ پہنچنے والے اسیران کے لیے منعقد عظیم الشان استقبالیہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد بحر نے تمام اسیران اور ان اہل خانہ کو مبارکباد پیشکی۔
ڈاکٹر بحر نے اس موقع پر حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کو مبارکباد پیش کی جس نے صہیونی دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ’’تبادلہ اسیران‘‘ معاہدے کے نتیجے میں دو مراحل میں اسیران کی رہائی کے موقع پر غزہ، مغربی کنارہ اور 48ء کے مقبوضہ فلسطین ایک بار پھر متحد نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے قاھرہ میں فتح اور حماس کے وفود کے درمیان مفاہمت پر گفت و شنید کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور ایسی فلسطینی آزاد ریاست جس کا تا ابد دارالحکومت القدس ہو کی بنیاد پر قائم فلسطینی مفاہمت کے شدید خواہش مند ہیں۔
ڈاکٹر بحر کا کہنا تھا کہ وہ آزادانہ انتخابات کے لیے سازگار فضا کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ القدس کو یہودی رنگ میں رنگنے اور اہالیان القدس کے خلاف نسلی برتاؤ کا مظاہرہ کرنے والے دشمن کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہو گا۔
انہوں نے اسرائیل کو القدس اور سرزمین فلسطین سے کوچ کرنے اور زیر حراست بقیہ تمام اسیران کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پانچ ہزار کے لگ بھگ فلسطینیوں کو قید و بند میں رکھنا چوتھے جینیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی زیر حراست اکیس فلسطینی اراکین پارلیمان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔
اس موقع پر انہوں نے اللہ سے عہد کیا کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں مقید فلسطینی اسیران سے وفا کریں گے اور ان کی آزادی کے لیے جدوجہد سے ایک لمحے کے لیے بھی غافل نہ ہونگے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.