• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل اقوام متحدہ کے مطالبات پرعمل نہیں کررہا ہے: اسٹیفن ڈوجارک

اقوام متحدہ وقت کے ساتھ ساتھ تنگ ماحول میں امداد کی تقسیم کی کوشش کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطالبات بنیادی طور پر بہت سادہ ہیں

جمعرات 27-06-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل اقوام متحدہ کے مطالبات پرعمل نہیں کررہا ہے: اسٹیفن ڈوجارک
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اگر اسرائیل  اقوام متحدہ کے مطالبات پر عمل نہیں کرتا تو مجبورااقوام متحدہ امداد کی تقسیم کو معطل کر دے گا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹفن ڈوجارک نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم میں رکاوٹیں کے باعث ادارے کی  سرگرمیوں کو معطل کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرا ردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹیں بدستور جاری ہیں لیکن اس کے باوجود غزہ کی پٹی سے دستبرداری اختیار نہیں کی ہے اور بڑے خطرات کے باوجود امداد کی تقسیم کی کوشش کر رہا ہے۔

 ڈوجارک نے کہا کہ اسرائیل سے ان کی درخواست کردہ بہتری کے حوالے سے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ گردش کرنے والی خبروں کے جواب میں کہ اگر اسرائیل اس کے مطالبات پر عمل نہیں کرتا تو اقوام متحدہ امداد کی تقسیم معطل کر دے گا  لیکن "ہم غزہ سے دستبردار نہیں ہو رہے ہیں”۔

امریکی فلوٹنگ ڈاک سے امداد کی تقسیم کے حوالے سےانہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اب بھی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور ضروری شرائط پوری نہ ہونے کی وجہ سے وہاں سے امداد تقسیم نہیں کی گئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ وقت کے ساتھ ساتھ تنگ ماحول میں امداد کی تقسیم کی کوشش کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطالبات بنیادی طور پر بہت سادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیلی فوج کے تحفظ میں کام نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے امداد کی تقسیم کے مختلف طریقے آزمائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "کامیابی کا واحد راستہ جنگ بندی ہے”۔ انہوں نے انسانی امداد کی آمد میں رکاوٹ نہ ڈالنے اور تمام قیدیوں کو رہا کرنے کی ضرورت پر زور دیا‘‘۔

Tags: اسٹیفن ڈوجارکاسرائیلیاقوام متحدہصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.