(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) امریکی ویب سائٹ Axios کے مطابق، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اس ہفتے اسرائیل، مصر اور قطر کا دورہ کریں گے۔ ان کے دورے کا مقصد امریکہ میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدے کا حلف اٹھانے سے پہلے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے حتمی کوشش کرنا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان شان ساویٹ کے مطابق، سلیوان بدھ کو خطے کا دورہ شروع کریں گے اور جمعرات کو صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو سمیت دیگر صیہونی حکام سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ غزہ کی جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے معاملات پر بات چیت کی جا سکے۔