• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی کھدائیوں کے باعث القدس میں گرجا گھر کی دیوار گر گئی

پیر 10-12-2018
in فلسطین
0
اسرائیلی کھدائیوں کے باعث القدس میں گرجا گھر کی دیوار گر گئی
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی کھدائیوں کے نتیجے میں سلوان کے مقام پر ایک گرجا گھر کی دیوار گر گئی۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی شہریوں نے بتایا کہ سلوان میں جامع مسجد العین کے عقب میں واقع ایک گرجا گھر کی دیوار کا کچھ حصہ زمین بوس ہوگیا۔

سلوان میں دفاع اراضی کمیٹی کے ترجمان فخری ابو دیاب نے نامہ نگار کو بتایا کہ بارش نے مسجد العین کے عقب میں واقع ایک گرجا گھر کی دیوار کے اس حصے کو نمایاں کر دیا جو اسرائیلی فوج کی کھدائیوں کی وجہ سے گر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلوان میں کئی ایسے مقامات موجود ہیں جواسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی کھدائیوں کی وجہ سے خطرے کی زد میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس میں بہت سی فلسطینی املاک، چٹانیں اور عمارتیں اب ہوا میں معلق ہیں جو کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہیں۔

فخری ابو دیاب نے بیت المقدس میں اسرائیلی حکام کی طرف سے کی گئی کھدائیوں کا سلسلہ روکنے اور فلسطینی املاک کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عالمی برادری کی مداخلت پر زور دیا۔

Tags: اسرائیلیالقدساملاکبارشبیت المقدسخطرےدیوارعالمی برادریفلسطینکھدائیوںگرجا گھرمداخلتمقامات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.