• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی کھدائیوں سے فلسطینیوں کے گھروں کو سنگین خطرات لاحق

جمعرات 17-12-2015
in فلسطین
0
Wall Crack
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان میں اسرائیلی فوج اور بلدیہ کی جانب سے کی گئی کھدائیوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کے مکانات اور دیگر عمارتوں کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی کھدائیوں کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کے متعدد مکانوں کی بنیادیں ہل گئی ہیں اور دیواروں میں شگاف پڑ گئے ہیں۔

وادی حلوہ۔ سلوان انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے حلقوں کی جانب سے بار بار کی وارننگ کے باوجود صہیونی محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے وادی حلوہ اور سلوان میں کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔نام نہاد کھنڈرات اور آثار قدیمہ کی تلاش کی آڑ میں متعدد مکانوں کی بنیادیں کمزور ہوگئی ہیں۔ کئی گھروں میں زمین بیٹھ گئی ہے اور دیواروں میں شگاف پڑ گئے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز وادی حلوہ کے زیریں علاقے میں تین فلسطینی خاندانوں ’’عویضہ‘‘ ، ’’صیام‘‘ اور ’’بشیر‘‘ کے مکانوں کی دیواروں میں داریں پڑ گئیں۔ زمین بیٹھ جانے سے ان مکانوں کے اندر شگاف بھی پڑ گئے ہیں۔

انفارمیشن سینٹر کی جانب سے متنبہ کیا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج اور بلدیہ کی جانب سے جاری کھدائیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اس کے نتیجے میں وادی حلوہ اور سلوان قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں اور دیگر عمارتوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کھدائیوں کے باعث گھروں میں پڑنے والی دراڑوں کے بعد شہری سخت خوف کا شکار ہیں کیونکہ کسی بھی معمولی زلزلے کے جھٹکے کے نتیجے میں متاثرہ مکانات حادثات کا شکار ہوسکتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کھدائیوں کا سلسلہ سلوان ٹاؤن سے مسجد اقصیٰ میں دیوار براق تک پھیلا ہوا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی کھدائیوں سے فلسطینیوں کے گھروں کو سنگین خطرات لاحق
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.