(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیر دفاع نے کنیسٹ کو تحلیل کرکے نئے انتخابات کرانے کی حمایت کردی۔
عبرانی چینل 12 کی رپورٹ کےمطابق سابق ، "بلیو اینڈ وائٹ” پارٹی کے سربراہ ، اسرائیلی آرمی چیف اور وزیر دفاع بینی گینٹز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ ) کو تحلیل کرکے نئے انتخابات کرانے کے حق میں ہیں اور اس سلسلے میں ان کے آفس ڈائریکٹر معيان يسرائيلی نے اسرائیلی وزیراعظم اور چیف آف اسٹاف کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔