(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پرمالی بدعنوانی جیسےکرپشن کے الزامات کے ساتھ ساتھکوروناوائرس سے نمٹنےمیں ناکامی پراسرائیلی عوام نے استعفے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرین نے ایک مرتبہ پھر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مالی بدعنوانی کے الزامات اور کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے نیتن یاھو کے خلاف عائد کرپشن کے تین کیسز میں ان کے ٹرائل کامطالبہ کرتے ہوئے لوٹی گئی قومی دولت قومی خزانے میں جمع کرانے اور نیتن یاہو کو کرپشن کی سزا دینے پر زور دیتے ہوئےشدید احتجاج کا مظاہرہ کیا جس میں پولیس کے مطابق صرف بیت المقدس میں ہی لگ بھگ دس ہزار سے زائدافراد سڑکوں پر نکل آئےجبکہ تل ابیب میں مظاہرین نے متعدد سڑکیں بلاک کر دیں۔
دیگر اسرائیلی علاقوں میں بھی وزیر اعظم کے خلاف ایسے ہی احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات ہیں ۔