• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے بعد فلسطینی قیدیوں کا مذاکرات سے انکار

جمعرات 24-01-2019
in فلسطین
0
اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے بعد فلسطینی قیدیوں کا مذاکرات سے انکار
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی ’’عوفر‘‘ نامی جیل میں قید فلسطینی اسیران نے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی جارحیت کے بعد جیل انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’’کلب برائے اسیران‘‘ نے بتایا کہ جنوب مغربی رام اللہ میں قائم اسرائیل کی ’’عوفر‘‘ جیل میں قید اسیران نے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں، قیدیوں پر تشدد اور ان کے ساتھ غیرانسانی سلوک پر بہ طور احتجاج اسرائیلی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔

ادھر دوسری جانب اسرائیلی فوج کے تشدد سے زخمی ہونے والے 150 فلسطینیوں کو اسپتالوں سے دوبارہ جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز پیشتر اسرائیلی فوج نے عوفر جیل کے 10 وارڈ میں قید فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کیا تھا اور ان کا سامان کمروں سے باہر پھینک دیا گیا تھا۔ تشدد کا نشانہ بننے والوں میں بچے بھی شامل تھے۔

کلب برائے اسیران کے مطابق چھ زخمیوں کی تشدد سے ہڈیاں ٹوٹ گئیں جب کہ 40 کو سر میں زخم آئے۔ اسرائیلی فوجیوں نے دیگر اسیران کو دھاتی گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی کیا۔

اسرائیلی فوج کے اس وحشیانہ طرز عمل کے خلاف اسیران نے احتجاج شروع کیا جس پر جیل انتظامیہ نے اسیران کے ساتھ مذاکرات کی کوششیں شروع کی  ہیں۔ قیدیوں نے اسرائیلی فوج کی جارحیت بند ہونے اور زخمی ہونے والوں کا علاج کرانے تک مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔

Tags: اسرائیلاسیرانانتظامیہتشددجارحیتجیلرام اللہعلاجفلسطینقیدیمذاکراتوحشیانہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.