مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی میونسپل اتھارٹی نے مقبوضہ یروشیلم کے جنوبی مشرقی علاقے شعفاط مہاجر کیمپ میں الرازی سکول کی زیر تعمیرعمارت کسی پیشگی نوٹس کے بغیر گرا دی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے کیمپ پر دھاوا بولنے کے بعد سکول سے تمام طلبہ اور اساتذہ کو باہر نکالا اور بعد میں بلڈوزروں کے ذریعے سکول کی دو منزلہ عمارت کو گرا دیا۔
اسی دوران اسرائیلی فوجیوں نے کیمپ کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑک بلاک کر دی جس فلسطینی شہریوں اور علاقے میں آنے جانے والی ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر رہی۔
الرازی سکول سے شعفاط مہاجر کیمپ میں رہنے والے فلسطینیوں کی بڑی تعداد استفادہ کر رہی تھی، یہاں زیادہ طلبہ کو تعلیم دینے کے لئے دوسری عمارت کی اشد ضرورت تھی۔