• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 2018ء کے دوران 1000 فلسطینی بچے گرفتار

منگل 08-01-2019
in فلسطین
0
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 2018ء کے دوران 1000 فلسطینی بچے گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین میں اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018ء کے دوران اسرائیلی فوج نے جہاں بڑی عمرکے فلسطینیوں کو حراست میں لیا وہیں کم عمر بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد گرفتار کی گئی۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے سال دو ہزار اٹھارہ کے دوران 980 فلسطینی بچوں کو حراست میں لے جیلوں میں ڈالا اور انہیں قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں دی گئیں۔ گرفتار ہونے والے بچوں میں کئی بیمار اور زخمی تھے۔

اسیران اسٹڈی سینٹر کے ترجمان ریاض الاشقر نے بتایا کہ اسرائیلی فوج ایک طے شدہ منصوبے کے تحت فلسطینیوں کی نئی نسل کو حراست میں لے رہی ہے۔ بچوں کی گرفتاری کا مقصد فلسطینیوں کی نئی نسل کو آزادی کی تحریک میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا استعمال کرنا ہے۔ گذشتہ برس بعض ایسے بچوں کو بھی جنگی مجرم قرار دے کر گرفتار کیا گیا جن کی عمریں 12 سال سے بھی کم تھیں جب کہ زید طہ نامی ایک بچے کو الخلیل سے حراست میں لیا گیا۔ اس کی عمر9 سال بتائی جاتی ہے۔

ریاض الاشقر کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس حراست میں لیے گئے بچوں میں سے 250 اب بھی اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔ دوران حراست اسرائیلی جلاد کم سن فلسطینیوں کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور عالمی سطح پران کے بنیادی حقوق اور قوانین کی کھلے عام پامالی کی جاتی ہے۔ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں میں 55 مختلف بیماریوں کا شکار ہیں یا زخمی حالت میں گرفتار کرنے کے بعد لا علاج ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018ء کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچوں کو 9 لاکھ 97 ہزار شیکل جرمانے کیے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 2 لاکھ 70 ہزار بتائی جاتی ہے۔

فلسطینی بچوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مکروہ حربوں میں ایک حربہ انہیں طویل قید کی سزائیں دینے کا بھی شامل ہے۔ گذشتہ برس قابض اسرائیلی ریاست کی ایک فوجی عدالت نے 16 سالہ فلسطینی ایھم باسم صباح کو 35 سال قید اور ایک ملین شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔ ایھم صباح کو دو سال قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت اس کی عمر 14 سال تھی۔ 12 فلسطینی بچوں کو سوشل میڈیا پر اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ حراست میں لینے کے بعد 95 فلسطینی بچوں کو گھروں پر نظر بندی کی سزائیں دی گئیں۔

Tags: اسرائیلالخلیلامریکیانسانیت سوزپامالیجنگی مجرمجیلوںحراستسزائیںفلسطینفلسطینی بچےقوانین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.