• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 18 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن کے دوران متعدد فلسطینی زیر حراست

پیر 18-03-2019
in فلسطین
0
اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن کے دوران متعدد فلسطینی زیر حراست
0
SHARES
0
VIEWS

غرب اردن (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے علاقوں جنین اور سلفیت میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے سلفیت کے قصبے آل الزاویہ پر دھاوا بولا۔ وہ اتوار کے روز دو اسرائیلوں کو چاقو گھونپ کر ہلاک کرنے کی کارروائی کرنے والے مشتبہ فلسطینی نوجوان عمر ابو لیلیٰ کے آبائی گھر زبردستی داخل ہو گئے۔ انھوں نے ابو لیلیٰ کے والدین اور بھائی کو گرفتار کر لیا۔ تلاشی کے نام پر اسرائیلی فوجیوں نے سارا گھر برباد کر دیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے آل الزاویہ قصبے کے متعدد گھروں پر چھاپے مارے اور قصبے کے داخلی راستے سیل کرتے ہوئے اردگرد علاقے میں عارضی ناکے لگا دیئے۔

درایں اثنا قابض اسرائیلی فوج کی بھاری نفری کے جنین پر دھاوا بولنے کے بعد وہاں پر تشدد جھڑپوں کا آغاز ہو گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں محمد الميثوني ، عمر عقل،  احمد المغير کو انکے گھروں سے اغوا کر لیا جن کی عمریں 18 سال تھیں۔

Tags: اسرائیلاغواتشددجنینجھڑپوںچھاپےسلفیتغرب اردنفلسطینقابضگرفتارگھروںوالدین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.