• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 8 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے میں مظاہرین پر حملوں میں درجنوں افراد زخمی

ہفتہ 08-10-2011
in فلسطین
0
plf israeli_army_protest
0
SHARES
0
VIEWS

plf israeli_army_protest

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں جمعہ کے روز اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کے خلاف اور فلسطینی اسیران سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے ہوئے ہیں۔ مظاہروں کے دوران قابض صہیونی فوج نے فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجےمیں صحافیوں، خواتین اور انسانی حقوق کے رضاکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ کے نواحی علاقے "بلعین” میں نماز جمعہ کے بعد ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین علاقے میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے نسلی دیوار اور یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف اور صہیونی جیلوں میں زیرحراست فلسطینی بھوک ہڑتالی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے تھے۔
مظاہرین مکمل طور پر پرامن تھے،وہ صرف قابض حکومت کےخلاف نعرے لگا رہے تھے تاہم ان کے تعاقب میں لگی صہیونی فوج اور پولیس نے ان پر دھاوا بول دیا۔ ان پر لاٹھیاں برسائی گئیں، ربڑ کی گولیوں اور اشک آور گیس سے ان پر حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد صحافیوں، طبی عملے اور انسانی حقوق کے رضاکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
ادھر رام اللہ میں نعلین کے مقام پر ہونے والے مظاہرے پر بھی قابض فوج نے ربڑ کی گولیاں چلائیں اور ان پر اشک آور گیس سے حملہ کیا۔ اس کے علاوہ نبی صالح اور کفرقدوم کے مقامات پر بھی فلسطینی مظاہرین پر قابض صہیونی فوج کے حملوں کی اطلاعات ہیں۔ جن میں درجنوں افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ رام اللہ کے قریب یہودی بستیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی فولادی دیوار کےخلاف فلسطینی شہری گذشتہ کئی سال سے ہفتہ وار احتجاج کرتے آ رہے ہیں۔ احتجاج میں شدت اس وجہ سےبھی آئی ہے کیونکہ اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست فلسطینیوں نے صہیونی مظالم کےخلاف بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے جو آج بارہویں روز بھی جاری ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.