مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی جانب جاتے ہوئے راستوں اور داخلی دروازوں پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری کی موجودگی کے باوجود ہزاروں مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بڑی تعداد مں نمازی نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے نماز کی جگہ باب الرحمۃ میں جمع ہوگئے۔
القدس شہر میں اسلامی اوقاف اتھارٹی نے بتایا کہ یروشیلم اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں سے تقریباََ چالیس ہزار مسلمان عبادت گزاروں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی ۔ نیز عرب ممالک آئے مسلمانوں نے نماز جمعہ کا خطبہ سنا۔
خطبہ کے دوران امام مسجد نے اہالیاں پروشیلم اور وہاں پہنچنے والے تمام فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی قومی اور دینی زمہ داریوں کو نبھانے کے لیے اسلامی مقدس مقام پر اپنی موجودگی کو تیز کریں۔
انہوں نےاپنے اس یقین کا اظہار کیا کہ مقدس شہر میں فلسطینیوں کی ثابت قدمی اور بہادری مسجد اقصیٰ اور ان کے خلاف اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کی شکست ہے۔